پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی، خواجہ محمد آصف

جمعرات 22 فروری 2018 22:30

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور جلد ہی اس بحران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ محمد نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جلد ہی اس بحران سے باہر آ جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 28 سالوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سیاسی کارکن ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو واچ لسٹ میں لانا چاہتی ہیں لیکن ہم پر امید ہیں کہ پاکستان کامیابی سے اس صورت حال سے نکل آئے گا۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں روس کی پاکستان کے لیے حمایت انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :