پاک فوج کا پی ایس ایل اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 22 فروری 2018 22:30

پاک فوج کا پی ایس ایل اور ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پاک فوج کی جانب سے بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن اور اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پی ایس ایل 3 میں شامل ٹیموں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ،ْکراچی میں پی ایس ایل 3 کے پرجوش فائنل کا انتظار ہے‘‘۔

متعلقہ عنوان :