چیئر مین نیب کا ریاض پیر زادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کیخلاف تحقیقات کا حکم

جمعرات 22 فروری 2018 22:30

چیئر مین نیب کا ریاض پیر زادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم اب نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوانی، نئے پراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کی شکایات تھیں جبکہ کھیلوں کی فیڈریشن اور مالی گرانٹ میں بھی مبینہ خورد برد کی گئی جس پر چیئرمین نیب نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانی اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا اور وفاقی وزیر اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :