وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر محمد اعظم کوسینئر رجسٹرار نیورو سرجری تعینات کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر ڈاکٹر محمد اعظم (جو اس وقت سیدوتدریسی ہسپتال سوات میںبحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ نیورو سرجری(بی پی ایس۔ 18 ) میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں) کی تقرری فوری طورپر مستقل بنیادوں پر بحیثیت سینئر رجسٹرار نیورو سرجری ( بی پی ایس ۔

(جاری ہے)

18 ) سیدگروہ تدریسی ہسپتال میں تعینات کردی ہے ۔وہ عرصہ ایک سال کے لئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریںگے اوران کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخواسول سرونٹ ایکٹ 1973 کے تحت ہوں گے۔جبکہ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میںکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :