اسلام آباد میں امریکی کانگرس سٹاف ممبرز کی تحریک انصاف کے اسد عمر، فواد چوہدری اور ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات

پاک امریکہ تعلقات اور امریکہ کی افغان پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:23

اسلام آباد میں امریکی کانگرس سٹاف ممبرز کی تحریک انصاف کے اسد عمر، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد میں امریکی کانگرس سٹاف ممبرز کے وفد کی تحریک انصاف کے اسد عمر، فواد چوہدری اور ڈاکٹر شہزاد وسیم پر مشتمل قیادت سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور امریکہ کی افغان پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی کوششوں پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

علاقائی صورتحال اور پاک چین راہداری منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی وفد میں کانگرس کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کے سٹاف ممبرز شامل تھے۔تحریک انساف کے قیادت نے ملاقات میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کا کھلے دل سے اعتراف امریکی انتظامیہ کے ذمے قرض ہے۔پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے بیانیے اور حکمت عملی پر نظر ثانی وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان پر دباؤ آزمانے کی بجائے امریکی انتظامیہ خطے کی سلامتی میں پاکستان کے کردار کو مثبت زاویے سے دیکھے۔افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام پاکستان کی خواہش ہے۔ملاقات میں باہمی روابط میں تسلسل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔