Live Updates

عمران خان کا ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پررابطہ، سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس جیتنے پر مبارکباد دی

جمعرات 22 فروری 2018 22:23

عمران خان کا ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پررابطہ، سپریم کورٹ میں انتخابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس جیتنے پر بابر اعوان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بابر اعوان کی صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مقدمے کی زبردست پیروی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ نے پاکستان کا تاریخی مقدمہ جیتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوری تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔عمران خان نے سپریم کورٹ فیصلے کے سیاسی اثرات پر بھی بابر اعوان سے رہنمائی مانگی۔ بابر اعوان نے فیصلے کے آئینی ,قانونی اور سیاسی اثرات سے عمران خان کو آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کے دن سے آج تک نواز شریف کے کئے گئے تمام فیصلے کالعدم ہوئے ہیں۔نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس تمام تعیناتیاں اور سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کالعدم ہو گا۔لودھراں کا ضمنی انتخاب کالعدم قرارپانے کی وجہ سے والا ن لیگی امیدوار نا اہل تصور ہو گا:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات