ملک کے حالات ایسے ہیں کہ معاشرے میں غیریقینی کی صورتحال پھیلی ہے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں‘بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوہر طبقے کیلئے آواز اٹھاتی آئی ہے ، پارٹی کا ساتھ دینے پر رہنمائوں ، کارکنوں کا شکر یہ اداکرتا ہوں ‘ہولوگرام کے ذریعے گرین ٹائون میں کارکنوں سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 22:23

ملک کے حالات ایسے ہیں کہ معاشرے میں غیریقینی کی صورتحال پھیلی ہے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک کے حالات اس نہج پر ہیں کہ معاشرے میں غیریقینی کی صورتحال پھیلی ہوئی ہے،میں بطور نوجوان اور چیئرمین پی پی اس نازک صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،کارکن میرا ساتھ دیں تاکہ بہتر پاکستان بنا سکیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گرین ٹائون لاہور میں ہولوگرام کے ذریعے ممبر سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ترقی پسند اور روشن خیال پاکستان کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے،جمہوریت کیلئے پچاس سالہ جدوجہد کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے اورکارکنوں نے اس جدوجہد میں میرے نانا اور میری شہید ماں ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

آج بھی کارکن اسی لازوال جذبے سے میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جیسے نانا اور میری ماں کے ساتھ کھڑے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ملک کے حالات اس نہج پر ہیں کہ معاشرے میں غیریقینی کی صورتحال پھیلی ہوئی ہے اور میں بطور نوجوان اور چیئرمین پی پی اس نازک صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

لوگوں کو حالات سے آگاہ کرنے کیلئے شہری دیہی عوام سے موثر رابطہ ضروری ہے اس لئے سب کو ممبرشپ مہم میں شمولیت کی دعوت دیتا آئیں میرا ساتھ دیںاور میں کوشش کروں گا کہ آپ کی امید پر پورا اتر وں ۔ا نہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جوہر طبقے کیلئے آواز اٹھاتی آئی ہے اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :