شریف خاندان کے خلاف ریفزنسز کیس کی سماعت ،ْ فورنزک ایکسپرٹ رابرٹ ولیم ریڈلی کاوڈیولنک کے ذریعے بیان قلمبند

نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی لندن ہائی کمیشن میں موجود گی پر اعتراض کیا ،ْ عدالت نے مسترد کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:23

شریف خاندان کے خلاف ریفزنسز کیس کی سماعت ،ْ فورنزک ایکسپرٹ رابرٹ ولیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ْمریم نواز، کیپٹن رٹائرڈ صفدرکیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت ااسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سماعت کے دوران فورنزک ایکسپرٹ رابرٹ ولیم ریڈلی کاوڈیولنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا گیاجبکہ استغاثہ کے گواہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کرایاتاہم لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گواہوں کی شناخت کر کے تصدیق کی۔

نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی لندن ہائی کمیشن میں موجود گی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیاجبکہ جج احتساب عدالت محمد بشیرنے غیر ملکی گواہ سے حلف لیا۔رابرٹ ولیم ریڈلی نے بیان دیا کہ وہ 1996 سے بطور فارنزک ایکسپرٹ کام کررہے ہیں ،ْ برطانوی سالیسٹر نے ان کی خدمات حاصل کیں جبکہ ان سے دستاویزات کے جائزے کیلئے گذشتہ سال 29 جون کو رابطہ کیا گیا اور انہوں نے اپنی رپورٹ 4جولائی کو تیار کی۔

متعلقہ عنوان :