ن لیگ کی قیادت وہی کرے گا جسے نواز شریف نامزد کریں گے،پرویز رشید

نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلوں کو عوام نے رد کر دیا نواز شریف انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ جمہوریت لانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں آئین کی خلاف ورزی کرنے والے وہیں پہنچیں گے جہاں ماضی میں پہنچتے رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 22:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدن لیگ کی قیادت وہی کرے گا جسے نواز شریف نامزد کریں گے نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلوں کو عوام نے رد کر دیانواز شریف انجینئرڈ الیکشن اور کنٹرولڈ جمہوریت لانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں آئین کی خلاف ورزی کرنے والے وہیں پہنچیں گے جہاں ماضی میں پہنچتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرنواز شریف کی آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئے نواز شریف جب جمعرات کی صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچے تو گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وفاقی وزیر برجیس طاہر،وزیر مملکت پیر حسنات،زاہد حامد،انوشہ رحمان اور سائرہ افضل تارڑسمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جہاں پر نواز شریف نے گورنرپنجاب سے اہم ملاقات کی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے نوازشریف کوقانونی مشورے دیئے اس موقع پرنواز شریف نے ایئر پورٹ کے وی آئی پی لائونج میں پارٹی راہنمائوں سے بھی اہم ملاقات کی قبل ازیں پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میںپارٹی قیادت کے بارے میں سوال کے جواب میںپرویز رشید نے کہا کہ قیادت وہی کرے گا جو نواز شریف کہیں گے نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلوں کو عوام نے رد کر دیاکیونکہ نواز شریف ملک میں جمہوریت کی عزت اور بقاکی جدو جہد کر رہے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کرنے والے پھروہیں پہنچیں گے جہاں ماضی میں پہنچتے رہے ہیں، نواز شریف انجینئرڈڈ الیکشن اور کنٹرولڈ جمہوریت لانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیںکیونکہ اس وقت پاکستان میں کنڑولرڈ اور انجینئرڈ جمہوریت واپس لانے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن پاکستان کے عوام نے پچھلے چند ماہ میں بار بار ثابت کیا کہ وہ نواز شریف کے مشن میں ان کے ساتھ ہیں،نواز شریف کے متعلق فیصلوںکو عوام نے رد کردیا پارٹی کی نئی قیادت کا فیصلہ نوازشریف کریں گئے پارٹی کی قیادت وہی کرے گا جو نوازشریف کے مشن کی تکمیل کرے گاعدالتی فیصلوں پر عمل کیا جاتا ہے تسلیم کرنا نہ کرنا عوام کی صوابدید ہے۔

؁؁