بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس ،کل مختلف علاقوںکی بجلی بند رہے گی،آئیسکو

جمعرات 22 فروری 2018 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیئہ کے مطابق بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن / مینٹینس کے پیش نظر درج ذیل شیڈول کے مطابق مورخہ23 فروری کودرج ذیل علاقوںکی بجلی بند رہے گی مورخہ23 فروری،صبح10:00 بجے تادن 14:00 بجے تک بُرہان ، حیکو فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک سرپاک، رضوان ملزفیڈرز اور گردو نواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔عباس شاہد

متعلقہ عنوان :