کہ پمز کا رڈیک سنٹر نئی تعمیرشدہ عمارت میں نقائص کی درستگی کیلئے پاک پی ڈبلیو ڈی کو لکھ دیا گیا ہے،طارق فضل چوہدری کا سینٹ وقفہ سوالات میں اظہا ر خیال

جمعرات 22 فروری 2018 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا ہے کہ پمز کا رڈیک سنٹر کی 1260.850ملین روپے کی خطیر لاگت سے تکمیل کے بعد نئی تعمیرشدہ عمارت میں نیسپاک نے نقائص کی نشاندہی کی ہے جن کی درستگی کیلئے پاک پی ڈبلیو ڈی کو لکھ دیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے رواؔں سال میں 200ملین روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ جس کی اجازت کے بعد مجوزہ منصوبے پر کام شروع کردیا جائیگا۔ سینیٹر احمد حسن کے سوال کے رد عمل میں وزیر کی-ڈ نے بتایا کہ ایف کالج آف ہوم اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی کل لاگت 534.935ملین رکھی گئی تھی جس میں 50.727ملین روپے صرف کیے جاچکے ہیں ۔ کالج کی تکمیل کے بعد وفاقی دارلحکومت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔ سیکٹر I-12کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر کیڈ کا کہنا تھا کہ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کا 76فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ترقیاتی کام کی تکمیل کے بعد ہی الاٹیوں کو قبضہ دیا جائے گا۔