میرے علاقے کی عوام نے کبھی انگریز ، مغل اور مارشل لاء کی بالا دستی قبول نہیں کی ، سینیٹر عثمان کاکڑ

جمعرات 22 فروری 2018 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)سینیٹر عثمان کاکڑ نے جمعرات کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوات ، بلوچستان اور دتہخیل کو مقبوضہ علاقہ سمجھنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ میرے علاقے کی عوام نے کبھی انگریز ، مغل اور مارشل لاء کی بالا دستی قبول نہیں کی ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کا قتل اور بعد ازاؔں پر امن مظاہرین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ظلم ہے۔

موجودہ حالات اس ڈگر کی طرفے لے جارہے ہیں جیسے کوئی صدارتی نظام چاہتا ہو۔موجودہ صورتحال میں سیٹوں کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ بن چکا ہے۔ دھڑا دھڑ فیصلوں کا آنا جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے نیک شگون نہیں ، پارٹی سربراہ کا فیصلہ پارٹی کو ہی کرنا چاہیے۔