لیگی امیدواروں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے سے فائدہ ن لیگ کا ہی ہوگا: سیاسی تجزیہ نگار

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 19:58

لیگی امیدواروں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) سیاسی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ لیگی امیدواروں کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے سے فائدہ ن لیگ کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز نواز شریف کو پارٹی صدارت کے عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے بعد نواز شریف کی منظوری سے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے ن لیگ کے امیدوار سے ن لیگ کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ گزر جانے کے باعث الیکشن کمیشن نے ن لیگ پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ تاہم ن لیگ کے سینیٹ کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکش ضرور لڑ پائیں گے۔ اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے بھی ن لیگ کو کئی نقصان نہیں ہوگا۔ آزاد امیدوار بھی رہیں گے تو ن لیگ رہنما ہی، لہذا آزاد اراکین کی فتح کی صورت میں بھی فائدہ ن لیگ کا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :