نواز شریف تو عمران کی شادیوں سے بھی زیادہ مرتبہ نا اہل ہو گئے،امریکی کامیڈین جیریمی میکلن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 19:55

نواز شریف تو عمران کی شادیوں سے بھی زیادہ مرتبہ نا اہل ہو گئے،امریکی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : نواز شریف کی نااہلی پر امریکی کامیڈین جیریمی میکلن بھی میدان میں آ گئے ۔جیریمی میکلن نے کہا کہ نواز شریف تو عمران کی شادیوں سے بھی زیادہ مرتبہ نا اہل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شپریم کورٹ نے ایک کیس کو نمٹاتے ہوئے فیصلہ دیا جس میں نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت سے نا اہل کر دیا۔

اس کے بعد اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ملکی تبصرہ نگاروں کے بعد نواز شریف کی نااہلی پر امریکی کامیڈین جیریمی میکلن بھی میدان میں آ گئے ۔امریکی کامیڈین جیریمی میکلن نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئیٹر پر کیا۔جیریمی میکلن نے کہا کہ نواز شریف تو عمران کی شادیوں سے بھی زیادہ مرتبہ نا اہل ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :