فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے مزیدایک دو سال لگ سکتے ہیں‘ اداکار غلام محی الدین

جمعرات 22 فروری 2018 22:03

فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے مزیدایک دو سال لگ سکتے ہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑے ہونے کیلئے ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں‘ انڈین فلموں پر پابندی پاکستانی فلم ڈائریکٹر زکا امتحان ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ پنجابی فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے اب نئی نسل ایکشن سے بھرپور فلمیں پسند کررہی ہے پاکستان میں انڈین فلموں اور چینلز کی پابندی ہماری فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کیلئے کڑا امتحان ہے اب ان کو چاہیے کہ وہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی کہانیوں والی دیکھائیں تاکہ پاکستان کے شہری اپنی فلمیں دیکھنا شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :