سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ 525 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب

جمعرات 22 فروری 2018 22:03

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ 525 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے 525کروڑ روپے کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ مشکلات کے باوجود اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 525کروڑ کا بزنس کیا، فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کی اداکاری کو بے حد پذیرائی ملی۔

متعلقہ عنوان :