بھارتی سپریم کورٹ نے پریا پرکاش کے خلاف شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کر دیے

جمعرات 22 فروری 2018 22:03

بھارتی سپریم کورٹ نے پریا پرکاش کے خلاف شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) راتوں رات سوشل میڈیا کے بام عروج پر پہنچنے والی پریا پرکاش واریر کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی۔ سپریم کورٹ نے حیدر آباد اور ممبئی میں درج کرائے گئے جرائم کے مقدمہ پر پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے تلنگانہ، مہاراشٹرسے شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی۔واضح ہو کہ پریہ پرکاش اور ملیالی فلم کے ہدایت کار نے سپریم کور ٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کے خلاف دائر کئے گئے مقدمات خارج کئے جائیں جس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :