برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹار مزی کے نام

جمعرات 22 فروری 2018 22:03

برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹار مزی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) برطانیہ کا ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز میلہ دعالپا اور سٹارمزی نے لوٹ لیا۔ برطانیہ کے سب سے بڑے اور ہائی پروفائل پاپ میوزک ایوارڈز کی رنگارنگ اور روشنیوں سے بھرپورتقریب کا انعقاد ہوا جس میں کئی نامور ستاروں نے اپنے جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ کا یہ میلہ دعا لیپا اور سٹار مزی نے لوٹا اور دونوں موسیقی کے نمایاں ترین ایوارڈز لے اڑے۔ دعا لیپا بیسٹ فی میل سولو آرٹسٹ قرار پائیں اور ایوارڈز اپنے نام کئے۔ دوسری جانب ریپر سٹار مزی نے برٹش میل سولو آرٹسٹ پر ائز اور برٹش البم آف دی ایئر فار گینگ سائنز اینڈ پریئر کے ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :