لاہور: انویسٹی گیشن پولیس ماڈلٹائون ڈویژن نے نقب زن چورگینگ کے 4ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 22 فروری 2018 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) انویسٹی گیشن پولیس ماڈلٹائون ڈویژن نے نقب زن چورگینگ کے 4ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوئوں اور اہزنوں کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی ماڈلٹائون انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکار نے انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ سب انسپکٹر خضر حیات اورتھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر محمد نوازدیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔اس نے نقب زن چور گینگ کی وارداتوں میں ملوث عاشق عرف کاجا نقب زن چورگینگ کے سر غنہ عاشق عرف کاجا،احمد مصطفی اور تھانہ کاہنہ کے علاقہ سے چوری کے 2ملزمان محمد فریاد ،محمد سجاد عرف گنجا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ8موبائل فونز،2عدد موٹرسائیکلیں،2لاکھ روپے نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں ،گلی، محلوں میں گھومتے پھرتے اور موقع پا کر واردات کر لیتے ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے کئی واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے نقب زن چور گینگ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :