ہریتک روشن نے جے پور میں فلم سپر30 کی عکسبندی کا آغازکر دیا

جمعرات 22 فروری 2018 21:52

ہریتک روشن نے جے پور میں فلم سپر30 کی عکسبندی کا آغازکر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہریتک روشن نے فلم سپر30 کی عکسبندی بنارس کے بعد اب جے پور میں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن ان دنوں ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم سپر30 کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ اداکار نے فلم کی عکسبندی بنارس میں مکمل کر لی ہے اور اب وہ جے پور ،راجھستان میں فلم کی عکسبندی کروا رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار وکاس بھل ہیں ۔ فلم آئندہ سال25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :