ڈیرہ بگٹی،نواحی علاقے کوڑدان میں شرپسندوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی

جمعرات 22 فروری 2018 21:36

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) نواحی علاقے کوڑدان میں شرپسندوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے گھر میں موجود جوانسالہ خاتون دم توڑ گئی لیویز حکام کے مطابق نواحی علاقے کوڑدان میں شرپسندوں نے بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب جب ایک گھر میں گھس کرفائرنگ کی تو گھر میں موجود جوانسالہ خاتون نے زخمی ہونے کے باوجودایک شرپسند کو دبوچ لیا اور شرپسند کے پاس موجود کلاشنکوف چھین لی ہتھیار چھن جانے کے بعد دہشتگرد حواس باختہ ہوکر بھاگ گئے جبکہ زخمی خاتون زخمی حالت میں کئی گھنٹے تڑپتی رہی مگر علاقے میں طبعی سہولیات نہ ہونے کے باعث نڈر خاتون دم توڑ گئیں لیویز حکام کے مطابق جان بحق خاتون کی شناخت زوجہ شیردل سے کئی گئی خاتون کے دو بھائیوں کو شرپسند چند ماہ کے دوران پہلے ہی قتل کر چکے ہیں جبکہ تیسرا بھائی ایک ماہ سے رحیم یار خان کے ایک خیراتی ہسپتال میں بے ہوش حالت میں داخل ھے جسے شرپسندوں نے بارودی سرنگ کے حملے میں زخمی کردیا تھا پے درپے دہشتگردی کے واقعات سے علاقہ مکین شدید خوف و ہراس کے شکار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :