چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس:

ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی

جمعرات 22 فروری 2018 21:36

چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ظفر حجازی اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے، اس ٹمپرنگ کو کرنے والی ماہین فاطمہ ہے جسے گواہ بنا دیا گیا، گواہ عابد نے بتایا کہ کیس کسی اور افسر کے پاس تھا چئیرمن ایس سی سی پی نے ماہین فاطمہ کو فائل دی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ملوث گواہوں کو ملزمان کیوں نہیں بنایا جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ گواہوں کا بیان ہے کہ ہم پر پریشر تھا، چیئرمین ایس سی سی پی کمشنر کے ذریعے پیغام دیتے تھے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام کہانی ماہین فاطمہ کے گرد گھومتی ہے، اس کو ایف آئی اے نے گواہ بنا دیا، سپریم کورٹ نے ماہین فاطمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کر دیا ہے جو بھی عدالت فیصلہ کرے قبول ہو گا، عدالت نے کیس کی مذید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :