کوئٹہ سیشن کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک پر فائرنگ تاہم معجزانہ طور پر محفوظ رہے

جمعرات 22 فروری 2018 21:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) کوئٹہ سیشن کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک پر فائرنگ تاہم معجزانہ طور پی پی کے صوبائی صدر محفوظ رہے پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں فریقین کے گن مینوںکو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سیشن کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ پیشی کے لئے آرہے تھے اس پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر دی تا ہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں فریقین کے گن مینوں کو گرفتار کر لیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ 2013 میں فاروقیہ مسجد پر ہونیوالے فائرنگ کے لئے گواہی دینا آیا تھا طاق میں بیٹھے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے دونوں فریقین کے گن مینوں کو گرفتار کر لیا جو سراسر نا انصافی ہے ۔