ہم پر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگانے والوں کو کچھ نہیں ملا، سرفراز بگٹی

بلوچستان حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا، عدالتی فیصلے کے بعد سینیٹ انتخابات کے ٹکٹوں سے متعلق رائے ماہرین قانون ہی دے سکتے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ

جمعرات 22 فروری 2018 21:34

ہم پر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگانے والوں کو کچھ نہیں ملا، ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا عدالتی فیصلے کے بعد سینیٹ انتخابات کے ٹکٹوں سے متعلق رائے ماہرین قانون ہی دے سکتے ہیں خواہش ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں اسمبلی اپنی معیار پوری کر رہی ہے ہم پر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے الزامات لگانے والوں کو کچھ نہیں ملا نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے موجودہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے منشیات کے عادی افراد کی بحالی معاشرتی بہبود کا روشن پہلو ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری سماجی ادارے انسانیت بچائو کے زیر اہتمام منشیات کے عادی افراد کے بحالی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کا علاج کر کے انہیں کارآمد شہری بنایا جائیگا منشیات کے عادی افرادکی بحالی، معاشرتی بہبود کا رشن پہلو ہے منشیات معاشرتی نا سور جو نوجوان نسل کو ناکارہ بنا کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری کی بجائے بوجھ بنا دیتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دینگے انسانیت بچائو جیسے دیگر تنظیموں کو بھی اس کار خیر میں آگے آنا چا ہئے منشیات سے چھٹکارا پانے والے افراد ملک وقوم کو ترقی اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائوں کا فریضہ سرانجام دے کر منشیات کے انسداد کا پختہ عزم کریں مشکلات کے باوجود منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا پروگرام خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ منشیات سے بحال افراد کو وزارت داخلہ سمیت محکمہ میں میرٹ پر ملازمت دے کر ان کے حوصلہ افزائی کرینگے منشیات کے انسداد کے لئے کام کرنے والے اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :