ایرانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 3صوفی دم توڑ گئے

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی ہونیو الے 3گنا بادی صوفی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران میں پولیس نے 3گنابادی صوفیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا اور وہ اپنے مہلک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔تہران کے شمال میں گنا بادی صوفیوں نے نعمت اللہ ریاحی نامی 1شخص کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔صوفی اپنے روحانی مرشد نور علی تابندہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے۔انھیں یہ اطلاع ملی تھی کہ سکیورٹی فورسز ان کے مرشد کو گرفتار کرنے والی تھیں۔

متعلقہ عنوان :