بھارت کا تین سو پچاس کلومیٹر تک مارکرنیوالے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

بھارت کا تین سو پچاس کلومیٹر تک مارکرنیوالے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بھارت نے 350کلومیٹر کے فاصلے پر زمیں سے زمین تک مار کرنیوالے جوہری صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ میں بیلاسور کے نزدیک چندی پور میں واقع موبائل لانچر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جس نے اپنے تمام اہداف کا میابی سے حاصل کئے ہیں دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ 4600 کلومیٹر وزنی میزائل پانچ سو سے ایک ہزار کلومیٹر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے

متعلقہ عنوان :