Live Updates

احد چیمہ کی گرفتاری اہم سنگ میل ،یوروکریسی کی مافیا کا سربراہ فواد حسن فواد ہے، ترجمان تحریک انصاف

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

احد چیمہ کی گرفتاری اہم سنگ میل ،یوروکریسی کی مافیا کا سربراہ فواد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے ۔ بیوروکریسی کی مافیا کا سربراہ فواد حسن فواد ہے ۔ مافیا کو توڑنا اصل میں شریف مافیا کو توڑنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ،فواد حسن فواد، احد چیمہ ، ڈی سی او لاہور محمد عثمان پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ ہے یہ پانچ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق اس گروہ کے سربراہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے انہوں نے کہا کہ احد چیمہ نے آشیانہ رہائش اسکیم میں پیراگون کو ٹھیکا دیا ۔

(جاری ہے)

پیراگون کمپنی خواجہ سعد رفیق کی کمپنی ہے جسے اس کا بھائی چلاتا ہے اور احد چیمہ نے خواجہ سعد رفیق کی کمپنی کو 14 ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکا دیا اگر احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنے گا تو گینگ کا سرغنہ سعد رفیق کا بھی نمبر آ جائے گا اگر دی سی او لاہور عثمان کو پکڑا گیا تو وہ طوطے کی طرح بولے گا اور سب کے راز فاش ہو جائیں گے جبکہ بیوروکریسی کے سربراہ فواد حسن فواد ہے جو جاتی امراء سے براہ راست ہدایت لیتا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی تو کاغذی وزیر اعظم ہیں اصل فواد حسین فواد ہے فواد حسن فواد مافیا کے بانی ہیں مافیا کو توڑنا اصل میں شریف مافیا کو توڑنا ہے ۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو یقین دلاتے ہیں پاکستان میں کسی فساد کی گنجائش نہیں ۔ پی ٹی آئی آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ہم اداروں کے خلاف ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کریں گے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :