مریم نواز سے لیگی خواتین ارکان اور وزراء کی ملاقات

،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 فروری 2018 21:01

مریم نواز سے لیگی خواتین ارکان اور وزراء کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کی راہنما مریم نواز سے لیگی خواتین ارکان اور وزراء کی ملاقات جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سائرہ افضل تارڑ نے مریم نواز کو نیب کی کارروائی پر بریف کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادہ مریم نواز سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان اور وزراء نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات مین موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل بھی زیر غور آیا ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے مریم نواز کو اپنے خلاف نیب کی انکوائری پر بریف کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے مریم نواز کو بتایا کہ نیب نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں اور مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کی ہر قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ پنجاب ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں انوشہ رحمان ، شکیلہ لقمان ، زیب جعفر سمیت دیگر لیگی خواتین ارکان بھی موجود تھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :