پشاور پریس کلب کو تزین و آرائش کیلئے پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا چیک حوالے

جمعرات 22 فروری 2018 20:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ضلعی حکومت کی جانب سے پشاور پریس کلب کو تزین و آرائش کیلئے پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا چیک حوالے کردیاگیاگذشتہ دنوں پشاور پریس کلب کی کابینہ نے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور صحافیوں کو درپیش مشکلات سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ پشاور پریس کلب کی تزین وآرائش کیلئے خطیر رقم فراہم کیا جائے تاکہ پشاور پریس کلب کی تزین وآرائش اور دیگر ضروری مرمت کاکام کیاجاسکیں جمعرات کے روز ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ‘ ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ ضلعی حکومت کے ترجمان مینا خان آفریدی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر سعید الرحمان صافی اور دیگر کے ہمراہ پشاورپریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان ‘جنرل سیکرٹری شہاب الدین ‘ سینئر صحافی شمیم شاہد‘ شاہد حمید ‘عبدالغفار بیگ اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے پشاور پریس کلب کی تزین وآرائش اور دیگر ضروری مرمت کیلئے 5 لاکھ روپے کا چیک پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے حوالے کیا اس موقع پر پریس کلب کیلئے گرانٹ کی منظوری پر پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے ضلع ناظم کی جانب سے خطیر رقم کی فراہمی پر ضلع ناظم کا شکریہ اداکیا اور صحافیوں کے درپیش مشکلات سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے انکو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے تسلسل اور بلدیاتی نظام کی کامیابی میں صحافیوں کے کردارکو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہاکہ انکے دروازے عام عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں اورانکی خدمت اور جائز کاموں پر انہیں دلی خوشی اور تسکین حاصل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :