احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد فواد حسن فواد کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہونے لگا

فواد حسن نے گرفتار ی سے بچانے کیلئے اپنے بناء گئے افسران کے گروپ کو احتجاج پر نہ صرف آمادہ کیا بلکہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اجلاس میں ہدایات بھی دیتا رہا

جمعرات 22 فروری 2018 20:52

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد فواد حسن فواد کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہونے ..
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) آشیانہ کرپشن کیس میں لاہور میں ایک اعلی بیورو کریٹ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فواد حسن فواد کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ہے اور فواد حسن نے خود کو گرفتار ی سے بچانے کے لیے اپنے بنائے گئے افسران کے گروپ کو احتجاج پر نہ صرف آمادہ کیا بلکہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ہونے والے افسران کے اجلاس میں ہدایات بھی دیتا رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیا نہ ہاؤسنگ سکیم میں ممکنہ طور پر اگلی گرفتاری وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ہو سکتی ہے اسی لیے بدھ کی شب جی او آر لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بڑے اس بڑے بیورو کریٹ کا کردار بھی سامنے آ گیا ہے اجلاس میں اسلام آباد کا طاقتور بیورو کریٹ فواد حسن ہدایات دیتا رہا کہ کس طرح کرپشن کے ایک معاملے کو سیاسی رنگ دینا ہے اور اس سکینڈل میں ملوث افسران اور خود کو بچانا ہے اجلاس میں شریک ایک سینئر افسر سے جب رابط کیا گیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بیوروکریسی کو اجلاس میں بلوانے اور ہدایات دینے میں فواد حسن فواد پیش پیش رہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب اور مرکز میں فواد حسن فواد نے گزشتہ ایک عشرے میں بیورو کرسی کا ایک طاقتورگروپ بنایا، جو صرف اس کے احکامات مانتا ہے کیونکہ بیورو کرسی کے اس طاقتور گروپ پر فواد حسن فواد کی غیر معمولی عنایات رہی ہیں اور ان کی ترقیاں اور پوسٹنگ کروانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے اور بیورو کرسی کے اس گروپ کو باور کرایا جا رہا ہے کہ اب مہربانیوں کا بدلہ چکانے کا وقت آ گیا ہے، زرایع نے بتایا کہ احد چیمہ جس کیس میں گرفتار ہوئے اسی میں نیب لاہور نے فواد حسن فواد کو بھی چند روز پہلے طلب کیا تھا،اور وہ اپنے جواب سے نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے جس پر انھیں دوبارہ بھی بلایا گیا ہے کیونکہ آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکینڈل میں فواد حسن کے فواد کے خلاف کافی مواد موجود ہے،اور دستاویزی شواہد بھی موجود ہیں کیونکہ آشیانہ سکیم کے دوران فواد حسن فواد پنجاب کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کے زمہ دار تھے،جبکہ احد چیمہ ایل ڈی اے کے چیئرمین تھے، فواد حسن فواد کو خدشہ ہے کہ جلد ہی ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، اس لیے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بیوروکریس کو سڑکوں پر لاکر نیب پر دباؤ ڈالا جا سکے زرایع نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد کی طلبی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا اور اپنے سیکرٹری طاقتور بیورو کریٹ کی نیب طلبی کے بعد وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں واویلہ مچایا تحا وزیر اعظم کے مطابق اعلی افسران کی طلبی کی وجہ سے حکومتی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں مگر نیب نے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :