پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب روپے کی متوقع لاگت سے پانچ سال میں 100 ملین درخت لگانے کی منظوری دی گئی، سینیٹر مشاہد اللہ خان

جمعرات 22 فروری 2018 20:34

پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور سرسبز پاکستان منصوبے کے تحت 3.652 ارب روپے کی متوقع لاگت سے پانچ سال میں 100 ملین درخت لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ پورے ملک میں شجرکاری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور نہروں کے کنارے درخت لگانا، پرانے درختوں کی بحالی، صنوبر اور چلغوزہ کے جنگلات میں اضافہ سمیت مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

2017-18ئ کے دوران اس ضمن میں 605.172 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں سے 242.068 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور 240.424 ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :