پارلیمنٹ کی بالادستی، سیاسی ڈھانچے کوخطرات بڑھ گئے ،فرحت اللہ بابر

پارلیمنٹ کے تقدس کونقصان پہنچ سکتا ہے،فیصلہ کئی لحاظ سے نامکمل بھی ہے،بے یقینی کی فضا بڑھ گئی ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت کاماحول بنایا جارہاہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال

جمعرات 22 فروری 2018 20:34

پارلیمنٹ کی بالادستی، سیاسی ڈھانچے کوخطرات بڑھ گئے ،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے خبردار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور سیاسی ڈھانچے کوخطرات بڑھ گئے ہیں،پارلیمنٹ کے تقدس کونقصان پہنچ سکتا ہے،فیصلہ کئی لحاظ سے نامکمل بھی ہے،بے یقینی کی فضا بڑھ گئی ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت کاماحول بنایا جارہاہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور سیاسی ڈھانچے کوخطرات بڑھ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے تقدس کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ وفاق کوبچائے گی اور جمہوریت کوآگے لیکرجائے گی۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ کافی عرصے سے اس طرف نشاندہی کررہاتھا لیکن توجہ نہیں دی گئی۔ہماری جماعت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کریں۔

(جاری ہے)

فیصلہ کئی لحاظ سے نامکمل بھی ہے۔یہ فیصلہ ہمیں کس طرف لے کرجائے گابے یقینی کی فضا بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدشہ تھا کہ ایسا نقشہ بنایا جائے گاجس کے تحت ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے۔

کافی عرصے سے اس طرف نشاندہی کررہاتھا لیکن توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ لیگی سینیٹراب سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں رہے۔مگرالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن ہوں گے۔فرحت اللہ بابرنے واضح کیا کہ پارلیمنٹ وفاق کوبچائے گی اور جمہوریت کوآگے لیکرجائے گی۔

متعلقہ عنوان :