زیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کو طلب کرلیا

ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے پنجاب کی بیورو کریسی میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا

جمعرات 22 فروری 2018 21:27

زیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کو طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز اچانک آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کو طلب کرلیا آئی جی پولیس پنجاب اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹائون روانہ ہوگئے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے پنجاب کی بیورو کریسی میں پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ بیورو کریسی کا ان پر شدید دبائو ہے کہ ڈی جی نیب کیخلاف احد چیمہ کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :