پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ تفکر منا یا گیا
رانا مشہود خان ، فرحت مشہود خان،نفیسہ سکند ر ملہی، تزئین فضل ، طاہرہ حسین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی
جمعرات 22 فروری 2018 21:27
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرحت رانا مشہود نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہیونا سب سے بڑی خوبی ہے۔ آج کے دور میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی ہراسگی کا سامنا ہے جس کے لئے اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا۔
خواتین کو گھر ، کاروباری مراکز اور دیگر جگہوں پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اپنی آواز کو بلند کرنا چاہئے۔ آپ کو جب یہ یقین ہے کہ آپ غلط نہیں تو آپ کو اپنی آواز بھر پور طریقے سے بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے خاوند رانا مشہود ہر قسم کے تعاون اور مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ذریعے بچیاں گراس روٹ لیول پر حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب میں اس موقع پرمختلف سکول و کالج کی تقریباًً 1000جونیئر گائیڈز، گرل گائیڈز ، سینئر گائیڈز اور پرنسپلز،کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقارحسین جبکہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن سے صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی، ڈپٹی صوبائی کمشنر تزئین فضل احمد خان، صوبائی خزانچی ڈاکٹر طاہرہ حسین،مس عندلیب سندھو، مسز ندیمہ ظفر، ڈاکٹر نگہت ارشد (ایگزیکٹو ممبران) صوبائی سیکرٹری آمنہ الیاس، سلمیٰ سجاد، صباء مجید، ایگزیکٹو ممبران، ٹرینرز اور سٹاف نے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گائیڈز نے مختلف رول پلے، نغمے اور دلچسپ خاکے پیش کئے ۔تقریب میں گرل گائیڈز کے حوالے سے عہد کی یاد دہانی کی گئی اور سال 2018کے لئے نئے عزم کا اظہار کیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.