نوازشر یف اور نر یندری مودی سے خفیہ ملاقاتیں کر تا رہا ہے، عمران خان

(ن) لیگ فوج کے خلاف ایسا ہی سازشیں کرتی اور بولتی ہے جیسے بھارت کر تا ہے ‘ملک کو کر پشن نے پیچھے دھکیل دیا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف ‘نوازشر یف نے اس ملک اور قوم کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے اس کا کوئی اور وزیر اعظم کر سکتا ہے ‘ (ن) لیگ نے بڑی غیر ملکی لابی کو خوش کر نے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں انتہائی خفیہ طر یقے سے تبدیلی کی اور قوم اس معاملے کو بھولے گی نہیں اسکے پیچھے بھی نوازشر یف کا ہی ہاتھ نکلے گا ‘، کنونشن سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 21:27

نوازشر یف اور نر یندری مودی سے خفیہ ملاقاتیں کر تا رہا ہے، عمران خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور نر یندری مودی سے خفیہ ملاقاتیں کر تا رہا ہے اور (ن) لیگ فوج کے خلاف ایسا ہی سازشیں کرتی اور بولتی ہے جیسے بھارت کر تا ہے ‘ملک کو کر پشن نے پیچھے دھکیل دیا ہے ‘نوازشر یف نے اس ملک اور قوم کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے اس کا کوئی اور وزیر اعظم کر سکتا ہے ‘ (ن) لیگ نے بڑی غیر ملکی لابی کو خوش کر نے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں انتہائی خفیہ طر یقے سے تبدیلی کی اور قوم اس معاملے کو بھولے گی نہیں اسکے پیچھے بھی نوازشر یف کا ہی ہاتھ نکلے گا ‘ہم نے پاکستان کو ریاست مدنیہ کے اصولوں کے مطابق ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے ‘ہم اقتدار میں آکر محکمہ اوقاف میں ریفارمز لائیں گے ‘محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضے ختم کر کے وہاں سکول ‘یونیورسٹیز ‘ہسپتال اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر منصوبے بنائیں گے دینی خانقاگاہوں کے انتظامات انکے لوگوں کو ہی دیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ایوان اقبال لاہور میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور اور پیر آف سندر شر یف پیرسید ایم حبیب عر فانی کے ہمراہ تحر یک انصاف مشائخ ونگ کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری اور عبد العلیم خان سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں اور علماء سمیت دیگر بھی افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے میں پورے یقین سے کہتاہوں کہ (ن) لیگ نے بڑی غیر ملکی لابی کو خوش کر نے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں انتہائی خفیہ طر یقے سے تبدیلی کی گئی اور وزیر قانون پار لیمنٹ میں 2دفعہ جھوٹ بولتے رہے کہ کوئی تر امیم نہیں کی گئی پاناما میں پکڑا گیا وزیراعظم آج باہر سے مدد لے رہا ہے جب کہ حکمراں جماعت کی جانب سے باہر بیٹھی ایک طاقت کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم لائی گئی قوم کو بتایا جائے خفیہ طور پر ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی، قوم بھولے گی نہیں اور قوم راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر جب یہ پکڑے گئے تو معافی مانگی اور کمیٹی بنائی، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کیا رپورٹ میں سازش کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی یا نہیں (ن) لیگ بتائے یہ سازش کر نیوالے کیوں سامنے نہیں آرہے اور جب اس معاملے کی تحقیقات ہوگی تو اور آخر میں پتہ چلے گا اس میں بھی وہی نوازشر یف ملوث ہوگا جو پانامہ میں پکڑ جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیک میں (ن) لیگ غیر ملکی لابی کو خوش کر نے کیلئے اپنی افواج کے خلاف بولتے رہے ہیں اور نوازشر یف اپنی کر پشن بچانے کیلئے غیر ملکی لوگوں کو خوش کر رہے ہیں نر یندر مودی اور نوازشر یف کی کھٹمنڈو میں ہونیوالی ملاقات بھی یاد ہے جس میں نوازشر یف اپنی فوج کے خلاف بات کرتے رہے ہیں اور موجودہ حکمران بھی میرجعفر اور میر صادق کی طر ح نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ نے ہی دینا ہوتا مگر انسان صرف کوشش کر تا ہے اور ہم اقتدار میں آکر محکمہ اوقاف میں ریفار مز لائیں گے اوقاف کی زمینوں میں جتنی لوٹ ما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو ایک خاص مقصد کیلئے بنایا انسانیت اور انصاف ریاست میں ہوتو وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے اور وہاں امیر اور غر یب کیلئے ایک جیسا قانون ہوتا ہے اگر ریاست مدنیہ میں کسی کو سز املتی تو وہ یہ نہیں کہتا تھا کہ مجھے کیوں نکالااور یاست مدینہ کی وجہ سے مسلمانوں نے سات سو سال تک حکمرانی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون اور انصاف نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں امیر کیلئے الگ قانون ‘ہسپتال سمیت دیگر سہولتیں مگر غر یب آدمی پاکستان میں رل رہا ہے اور پیسہ کمانے کیلئے باہر جانیوالے کشتوں کے حادثوں میں مررہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ غیر ملکی جیلوں میں بھی پڑ ے ہیں اس موقعہ پر تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرورنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خانقاگاہوں کا اہم کردار ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں آج کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر تحر یک انصاف اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر نا ہوں گے اور آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کر پٹ لوگ نشانہ عبر ت بن رہے ہیں اور ایسے کر پٹ لوگوں کا اگلاٹھکانہ صرف جیلیں ہیں جن سے ان کو اب کوئی نہیں بچا سکتا پیر آف سندر شر یف پیرسید ایم حبیب عر فانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں اور پاکستانی قوم عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائے گی اور عمران خان کے اقتدار میں آنے سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا

متعلقہ عنوان :