رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جمعرات 22 فروری 2018 21:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر بلدیہ ٹائون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلاول عرف بلو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ مذکورہ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :