تمام سرکاری اسپتالوں میں بلاتعطیل صبح 8 سے رات 8 بجے تک بچوں کی او پی ڈی جاری رکھیں، وزیراعلی سندھ

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

تمام سرکاری اسپتالوں میں بلاتعطیل صبح 8 سے رات 8 بجے تک بچوں کی او پی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن اسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں وہاں بلاتعطیل صبح8 سے رات8 بجے تک بچوں کی او پی ڈی جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو معیاری طبی و تشخیصی سہولیات کی فراہمی بغیر کسی بریک کے بروقت میسر ہوں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے محکمہ صحت کو جلد جامع پلان بناکر رپورٹ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے تجویز بھی دی کہ صوبے کے اسپتالوں میں او پی ڈی کیلئے ڈاکٹرز کی شفٹنگ بنائیں۔

انہوں نے بچوں کی او پی ڈی کو خودکار طریقہ سے چلانے سے متعلق محکمہ صحت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بھی مجھے ایک تفصیلی پلان بناکر دیں تاکہ جلد عمل درآمد کرایا جا سکے۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی، لیب ٹیسٹ اور ایمرجنسی وارڈز سمیت اندراج کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مکمل پلان بنائیں تاکہ عوام صحت جیسی بنیادی حقوق سے فیضیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :