نواز شریف کے بعد سندھ کے لوگ آصف زرداری کا احتساب مانگ رہے ہیں ، لیاقت جتوئی

جمعرات 22 فروری 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف لیاقت علی جتوئی نے جتوئی ہائوس کراچی پر پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی خوشحالی اور چیئرمین عمران خان اس ملک سے کرپشن اور کرپٹوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہے ہیں نواز شریف کے بعد اب سندھ کے لوگ آصف زرداری کا احتساب مانگ رہے ہیں عمران خان نواز شریف کی طرح زرداری بابا چالیس چوروں کے ٹولے کو جلد منطقی انجام تک پہچائیں گے ، سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے نواز شریف کی نااہلی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کو عدالت کا فیصلہ من و عن سے قبول کرنا چاہیے نواز شریف نااہلی کے صدمے سے دوچار ہیں نواز شریف اپنا نام بدل کر وزیراعظم رکھ دیں نواز شریف کو اب یقین ہاجانا چاہیے کے ان کی کرپشن کی دکان کو تالے لگ چکے ہیں ، نااہل ، نااہل ہی ہوتا ہے مگر یہ بات نااہل کو سمجھ نہیں آرہی عدلیہ کے آزادانہ فیصلوں سے نظام عدل بحال اور مضبوط ہورہا ہے نواز شریف نے اقتدار کی آڑ میں اپنی جائیدادیں بنائیں باہر کے ملکوں میں پئسے جمع کیے اور ملکی خزانے کو بدترین نقصان پہچایا نواز شریف ملکی سلامتی کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ، عمران خان اس قوم کو قائد کا پاکستان دیں گے عمران خان کی جدوجہد میں سندھ کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہیں ۔