ْوزیراعلیٰ شہبازشریف سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران کی ملاقات

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خانہ چیمہ کی گرفتاری پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ،تشویش پر مبنی قرارداد بھی پیش کی

جمعرات 22 فروری 2018 21:13

ْوزیراعلیٰ شہبازشریف سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بیورو کریسی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید کی سربراہی میں بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران نے ملاقات کر کے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خانہ چیمہ کی گرفتاری پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان ، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان اورایڈیشنل چیف سیکرٹر ی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری نے افسران کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو قرار دادپیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری سے افسران میں تشویش پائی جاتی ہے اورافسران خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ نیب کی جانب سے اس طرح گرفتار کرنے کامطلب ہراساں کرنا ہے ،نیب قانون کے دائرے میں رہ کر شفاف طریقے سے کام کرے ۔وفاقی اورپنجاب حکومت افسران کے تحفظ کیلئے اقداما ت کرے ۔پنجاب کی بیورو کریسی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :