پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کو پارٹی قائد یا رہبر کا درجہ دئیے جانے کی تیاریاں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 فروری 2018 19:27

پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کو پارٹی قائد یا رہبر کا درجہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22فروری 2018ء ) : پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کو پارٹی قائد یا رہبر کا درجہ دئیے جانے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی کا نیا صدر اور نواز شریف کا سیاسی جانشین کون ہو سکتا ہے اس حوالے سے تو سیاسی حلقوں میں چہ میگیوئیاں جاری ہی تھیں جبکہ اس ساری صورتحال میں نواز شریف کا مستقبل کیا ہو گا اس پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے لیکن مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعد پارٹی قائد یا رہبر کا درجہ دئیے جانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پارٹی رہبر کے طور پر نواز شریف پارٹی کے فیصلوں پر مکمل اثر انداز ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :