لاہور قلندرز کیلئے خوشخبری، آسٹریلوی بلے باز کرس لین نے جلد فٹ ہو کر ٹورنامنٹ کے میچز میں حصہ لینے کی امید ظاہر کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 فروری 2018 19:23

لاہور قلندرز کیلئے خوشخبری، آسٹریلوی بلے باز کرس لین نے جلد فٹ ہو کر ..
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) لاہور قلندرز کے آسٹریلوی بلے باز کرس لین نے جلد فٹ ہو کر ٹورنامنٹ کے میچز میں حصہ لینے کی امید ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے آسٹریلوی بلے باز کرس لین کے حوالے سے گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے کرس لین کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ کرس لین نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر ٹورنامنٹ کے میچز میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ لاہور قلندرز کے مینیجر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرس لین کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انہیں ٹورنامنٹ کے میچز کھلوانے ہیں یا ان کا متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :