یارکشائر نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین لیک کی خدمات حاصل کر لیں

جمعرات 22 فروری 2018 20:31

یارکشائر نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) انگلش کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر بلی سٹین لیک کی خدمات حاصل کر لیں، وہ بطور غیر ملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

بلی سٹین لیک کرکٹ آسٹریلیا کی بین الاقوامی تاریخ کے طویل القامت کرکٹر ہیں، انہیں چھ ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ یارکشائر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹین لیک باصلاحیت نوجوان بائولر ہیں، ان میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسی لئے ہم نے ان سے معاہدہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :