نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 25 فروری کو کھیلا جائے گا

جمعرات 22 فروری 2018 20:31

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 25 فروری کو ..
آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم پہلے سے ہی نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں پر وہ منعقدہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ تھی، انگلش ٹیم سیریز میں چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں میزبان کیویز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 25 فروری سے ہو رہا ہے، دوسرا ون ڈے 28 فروری، تیسرا ون ڈے 3 مارچ، چوتھا ون ڈے 7 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :