ْیزویندرا چاہل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز دیکر مہنگے ترین بھارتی بائولر بن گئے

جمعرات 22 فروری 2018 20:31

ْیزویندرا چاہل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز دیکر مہنگے ترین ..
سینچورین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) یزویندرا چاہل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز دینے والے مہنگے ترین بھارتی بائولر بن گئے، انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 اوورز میں 64 رنزیں پڑیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن بلے بازوں نے چاہل کی خوب دھنائی کی اور ان کے چار اوورز میں 64 رنز بٹورے، اسطرح چاہل ٹی ٹونٹی میچ میں زیادہ رنز دینے والے بھارتی بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل بھارت کی طرف سے یہ منفی ریکارڈ جوگندر شرما کے پاس تھا، جنہیں 2007ء میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 57 رنزیں پڑیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :