ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں

جمعرات 22 فروری 2018 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء)سینٹ میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں۔ جمعرات کو اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف سے چیئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز نے 2015-18ء تک کمیٹی کی سفارشات اور گائیڈ لائنز پر مبنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کی طرف سے یونین کونسل ہنگرائی، تحصیل بالا کوٹ، ضلع مانسہرہ میں سرکاری سکول سے متعلق یقین دہانی پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی طرف سے فاٹا کے لئے 7500 منظور شدہ نئی اسامیوں سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی طرف سے بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن منضبط کرنے کے (ترمیمی) بل 2017ء سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔