اسلام آباد سے سینٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

جمعرات 22 فروری 2018 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے سینٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ،ْ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری حتمی فہرست کے مطابق اسلام آباد سے ایک عمومی نشست پر چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عمران اشرف، پی ٹی آئی کی کنول شوزب، آزاد امیدوار محمد اسد علی خان جونیجو اور آزاد امیدوار چوہدری عاطف فضل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے راجہ محمد شکیل عباسی اور آزاد امیدوار مشاہد حسین سیّد شامل ہیں۔ ان امیدواروں کے انتخاب کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔