الیکشن کمیشن نے فاٹا سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

چار نشستوں پر 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، پولنگ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گی

جمعرات 22 فروری 2018 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے فاٹا سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، چار نشستوں پر 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، پولنگ 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق فاٹا سے خالی ہونے والی سینٹ کی چار نشستوں پر امیدواروں میں پیر محمد عاقل شاہ، جنگریز خان، حاجی خان، ساجد حسین طوری، سیّد اخونزادہ چٹان، سید جمال، سیّد غازی غزن جمال، شاہ خالد، شاہد حسین، شعبان علی، شعیب حسن، شمیم آفریدی، ضیاء الرحمن، طاہر اقبال، عبدالرازق، فرہاد شباب، فیض الرحمن، مرزا محمد آفریدی، ملک افضل دین خان، ملک نجم الحسن، نظام الدین خان، ہدایت الله اور ہلال الرحمن شامل ہیں۔

ان نشستوں پر پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔