چین کی پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردید

چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے ،ْ ترجمان وزارت خارجہ کی میڈیا کو بریفنگ

جمعرات 22 فروری 2018 20:02

چین کی پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے بعض خبروں کے سوال پربتایا کہ انہیں اس رپورٹ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت ملک بھر میںبنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورس قائم کی ہے، چین سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔