احد چیمہ کو آئین وقانون کے مطابق گرفتارکیا گیا ہے،ترجمان نیب

احد چیمہ پربدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں،نیب قانون جامع تفتیش اورشواہد اکٹھےکرنےکی اجازت دیتا ہے،بےگناہی کا فیصلہ مجازعدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ترجمان نیب کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 فروری 2018 19:15

احد چیمہ کو آئین وقانون کے مطابق گرفتارکیا گیا ہے،ترجمان نیب
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2018ء) : ترجمان نیب نے کہا ہے کہ احد چیمہ کوآئین وقانون کے مطابق گرفتارکیا گیا ہے، نیب قانون جامع تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کی اجازت دیتا ہے،وارنٹ گرفتاری دکھا کرگرفتارکیا گیا، بے گناہی کا فیصلہ مجاز عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پروضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ بدعنوانی کے سنگین الزامات میں ملوث ہیں۔

احد چیمہ پرکروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔احد کی گرفتارقانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتاری میں آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔احد چیمہ کووارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب کے دفترمنتقل کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ نیب قانون جامع تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

نیب پالیسی کی بنیاد کسی سے امتیازی سلوک روانہ رکھنا ہے۔

کیس میں ہرشخص کی عزت ملحوظ خاطررکھنی چاہیے۔ احد چیمہ کوادویات ، خوراک اور دیگرضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان نیب نے واضح کیا کہ کسی شخص کت گناہ گاراور بے گناہی کا فیصلہ مجاز عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ دوسری جانب سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حق میں بیوروکریٹس میدان میں آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوڈی ایم جی گروپ نے نیب کی کاروائیوں پرتحفظات پرمبنی متفقہ قرار دادپیش کردی، نیب کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری غیرآئینی ہے،سرکاری ملازمین کی انا کومجروح نہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالے افسران میں چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری،آئی جی پنجاب پولیس،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرشامل تھے۔ ملاقات میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹریز اور کمشنرزنے پنجاب سیکرٹریٹ سے متفقہ قرار داد وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کی۔

متعلقہ عنوان :