پاکستان کا وہ شہر جہاں پلاسٹک بیگز کی تیاری، ڈسٹریبوشن اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 22 فروری 2018 20:02

پاکستان کا وہ شہر جہاں پلاسٹک بیگز کی تیاری، ڈسٹریبوشن اور فروخت پر ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے ضلع بھر میں چائنا نمک اجینو موٹو اورانسانی صحت، جنگلی حیات اور پانی کے تحفظ کی خاطر ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز کی تیاری، ڈسٹریبوشن اور فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ144 نافذ کردی۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کی188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈی سی نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز کے مطابق انھوں نے ضلع بھر میں چائنا نمک اجینو موٹو کی فروخت، تیاری، ڈسٹری بیویشن پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے زریعے اس پر پابندی عائد کردی گئی ۔

پریس ریلز کے مطابق انھوں نے انسانی صحت ، جنگی حیات او رقدرتی پانی کے تحفظ کی خاطر ضلع بھر میں پلاسٹک بیگ کی تیاری، امپورٹ، ڈسٹریبویشن اور فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگا دی ۔پلاسٹک بیگ جو کہ نہ صرف انسانی صحت ، جنگلی حیات اور پانی کے لیے نقصا ن دہ ہے بلکہ پانی کی روانی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پابندی کااطلاق 22 فروری ایک ماہ تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔